ٹماٹر کے نرخ گرنے سے مہنگائی میں 072 فیصد کمی

12 اکتوبر کو ختم ہفتے میں ٹماٹر48روپے فی کلو سستے، پیازکی قیمتیں پھرسے بڑھنے لگیں

12 اکتوبر کو ختم ہفتے میں ٹماٹر48روپے فی کلو سستے، پیازکی قیمتیں پھرسے بڑھنے لگیں. فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.72 فیصد کمی ہوئی۔


پاکستان بیورو شماریات کے مطابق 12 اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے میں پیاز، سرسوں کا تیل،ایل پی جی،انڈے، بکرے کے گوشت، بجلی کے بلب، خشک دودھ، باسمتی ٹوٹا چاول، گندم کے آٹے، گائے کے گوشت اور کیلے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

اس دوران پیاز کی قیمت میں7 روپے فی کلو،سرسوں کے تیل کی فی کلو قیمت میں 2روپے ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 17 روپے، بکرے کے گوشت کی قیمت میں 3 روپے کلو اور آٹے کے 10کلو تھیلے کی قیمت میں 1روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر، مرغی کے گوشت، آلو، لہسن، دال ماش، دال مونگ، دال چنا، چینی، دال مسور، گندم ، خوردنی گھی اور سرخ مرچ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر48 روپے فی کلو،مرغی کا گوشت 5روپے، آلو1، لہسن2، دال ماش 2، دال مونگ1 اور دال مسور1روپے فی کلو سستی ہوگئی۔
Load Next Story