میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی نئی پالیسی کا اعلان

کراچی سے میٹرک اور انٹر سائنس کی تعلیم لازمی حاصل کرنے کی شرط ختم


Tufail Ahmed October 14, 2017
اندرون سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلیے بھی یہی شرط رکھی گئی۔ فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ صحت نے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا۔

صوبائی محکمہ صحت نے سال برائے2017-18 میں میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے کراچی سے میٹرک اور انٹر سائنس کی تعلیم لازمی قراردیے جانے کی شرط ختم کردی۔ نئی داخلہ پالیسی کے تحت اب کسی بھی ملک یا صوبے سے میٹرک اور انٹر سائنس پاس کرنے والا طالبعلم کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلیے فارم جمع کرواسکے گا تاہم اس کی پیدائش کا اندراج (ب فارم )کراچی ہی کاہونا چاہیے۔

اس سے قبل کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلیے امیدوار کا میٹرک اورانٹرسائنس کراچی کے تعلیمی اداروں سے پاس کرنالازمی قرار دیا گیا تھا، نئی داخلہ پالیسی کے تحت اندرون سندھ کا امیدوار بھی کسی بھی صوبے کے اسکول سے میٹرک اورکالج سے انٹر سائنس کرے لیکن اس امیدوار کو اپنے ضلع میں پیدائش کی تصدیق کیلیے اسی ضلع کاب فام پیش کرنا ہوگا جب کہ نئی داخلہ پالیسی کے تحت اندرون سندھ کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کیلیے بھی یہی شرط رکھی گئی ہے۔

دریں اثنا محکمہ صحت نے بتایا کہ امسال کراچی کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ اور میرٹ فہرست ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جائیگی،دریں اثنا محکمہ صحت نے بتایا کہ امسال کراچی کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ اورمیرٹ فہرست ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |