سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نا اہلی کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو سماعت کریگا۔


Numainda Express October 14, 2017
ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 18 اکتوبر کو سماعت کریگا۔ تین رکنی بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں