الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلیے 15 ارب مانگ لیے

وزارت خزانہ کو 5 ارب کاتخمینہ بھجوایا تھا، 2013 الیکشن پر 4 ارب 73 کروڑ خرچ ہوئے تھے

وزارت خزانہ کو 5 ارب کاتخمینہ بھجوایا تھا، 2013 الیکشن پر 4 ارب 73 کروڑ خرچ ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات ملکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ہوں گے جن میں 15 ارب روپے تک اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ایکٹ 2017ء کی منظوری کے بعد ملک میں آئندہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مختص بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو ازسر نو نئی سمری بھجوا دی ہے، الیکشن کمیشن نے رواں سال جنوری میں وزارت خزانہ کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے پانچ ارب روپے کا تخمینہ بھجوایا تھا جسے اب بڑھا کر 15 ارب روپے کر دیا گیا ہے، اس میں چار ارب روپے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی جبکہ چار ارب روپے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔


الیکشن کمیشن کے مصدقہ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ گزشتہ عام انتخابات (2013) میں سامنے آنیوالے نقائص اور عدالت عظمیٰ کے قائم کردہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ شفافیت لانے کے لیے ورکنگ شروع کر دی ہے جبکہ اس دوران پارلیمنٹ سے منظور ہونیوالے الیکشنز ایکٹ2017ء کے بعد اس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے 15ارب روپے کا بجٹ تجویزکیا ہے جس کے لیے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
Load Next Story