خیبر پختونخواہ کالجزمیں پانچویں روزبھی اساتذہ کی ہڑتالتعلیمی سرگرمیاں معطل
اساتذہ کا 17 اکتوبر کو بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کا اعلان
خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں اساتذہ کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے اور ٹیچرز نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کالجز میں پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے آج بھی ہڑتال کی جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں اور طلبہ کو شدید پریشانی کا شکار کا سامنا کرنا پڑا۔ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبرپختون خوا کالج اساتذہ کی ہڑتال، عمران خان کے گھر کے باہر دھرنے کی دھمکی
اساتذہ کی ایکشن کمیٹی نے منگل 17 اکتوبر کو بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی نے بتایا کہ آج وزیراعلی پرویز خٹک کے حلقے نوشہرہ میں بھی احتجاج کیا جائے گا جس میں مردان، صوابی اور نوشہرہ کے پروفیسرز اور لیکچررز شرکت کریں گے جبکہ نوشہرہ کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔