شرمیلا فارقی نے اپنا جیون ساتھی چن لیا

حشام مجھے ایسے پسند کرتے ہیں جیسے کہ میں ہوں، وہ مجھے میری خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ پیار کرتے ہیں، شرمیلا


سعدیہ قمر February 27, 2013
حشام کے حوالے سے شرمیلا نے کہا کہ وہ جب سے میری زندگی میں آئے انہوں نے ہر لمحے میرا بھرپور ساتھ نبھایا۔ فوٹو: ایجاز @ اے جے اسٹوڈیوز/ ڈیزائن: کرن شاہد

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے بلآخر اپنا جیون ساتھی چن لیا۔

شرمیلا نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی حشام ریاض شیخ کے حوالے سے بتایا کہ میرے اور حشام کے درمیان بہت اچھی کیمسٹری ہے کیونکہ ہماری عادات ایک دوسرے سے بہت ملتی جلتی ہیں، حشام مجھے ایسے پسند کرتے ہیں جیسے کہ میں ہوں، وہ مجھے میری خوبیوں اور خامیوں کے ساتھ پیار کرتے ہیں۔

شرمیلا کے منگیتر 30 سالہ حشام ریاض شیخ نیو یارک میں ایک انویسٹمنٹ بینکر تھے اور اب وہ اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری کے مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حشام شیخ نے کہا کہ شرمیلا میری زندگی اور میرا پیار ہیں لیکن ساتھ ہی مسکراتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر زرداری میرا پہلا پیار ہیں اور شرمیلا دوسرا۔

دونوں کی ملاقات پہلی دفعہ اکتوبر 2012 میں کابینہ کے اجلاس میں ہوئی جس کے 2 ماہ بعد شرمیلا کو صدر کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا جس کی تقریب کے لئے وہ اسلام آباد پہنچیں جہاں دونوں کی ملاقات ایک بار پھر ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں نے ایک ساتھ ڈنر پر جانے کا فیصلہ کیا جہاں دونوں کے دل ایک دوسرے کے لئے دھڑکنا شروع ہوگئے، ڈنر پر جاتے ہوئے اور واپسی پر دونوں نے گاڑی میں راحت فتح علی خان کا رومینٹک گانا میں تینو سمجھاواں کی بار بار سنا۔

حشام کے حوالے سے شرمیلا نے کہا کہ وہ جب سے میری زندگی میں آئے انہوں نے ہر لمحے میرا بھرپور ساتھ نبھایا اور وہ مجھ سے میری غلطیوں پر بھی کبھی خفا نہیں ہوتے۔ شرمیلا کا کہنا ہے کہ حشام انہیں کبھی کسی چیز کے لئے منع نہیں کرتے اور مجھے لگتا ہے کہ ایک دن وہ ساری دنیا میرے قدموں میں لا کر رکھ دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں