کراچی شاہ فیصل کالونی میں دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پولیس نے زخمی ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتار لیا، ذرائع


ویب ڈیسک February 27, 2013
نامعلوم افراد نے دستی بم تھانے کی دیوار پر پھینکا جس سے تھانے کی دیوار گرگئی، ایس پی ایسٹ فوٹو: محمد ثاقب

شاہ فیصل کالونی میں تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایس پی ایسٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم تھانے کی دیوار پر پھینکا جس سے تھانے کی دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دھماکے کے بعد بم پھٹنے کی جگہ پر گڑھا پڑگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے زخمی ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتار لیا۔


پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں