شاہ فیصل کالونی میں تھانے پر دستی بم حملہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس پی ایسٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بم تھانے کی دیوار پر پھینکا جس سے تھانے کی دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور دھماکے کے بعد بم پھٹنے کی جگہ پر گڑھا پڑگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے زخمی ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتار لیا۔
پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔