ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید 5 زخمی

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 14, 2017
پاک فوج نے بھرپور جواب دے کر بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچایا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا، آئی ایس پی آر ،فوٹو : فائل

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور5 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جب کہ بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کےعلاوہ تتری نوٹ، مانوا، ستوال اور بالاکوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے مؤثرجواب دیا اور بھارتی بندوقوں کوخاموش کرا دیا، پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی چوکیوں کا بھی بھاری نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کےشہری آبادی کونشانہ بنانے سے کشمیریوں کی جدوجہد پرفرق نہیں پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |