فیصل آباد فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق 4 زخمی

لکڑی جلاکر بھاپ پیدا کرنے کے دوران اچانک پریشر بڑھنے سے بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔


ویب ڈیسک February 27, 2013
ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے 4 مزدوروں میں سے 3 کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ ایک کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ فوٹو: اسد اللہ

KARACHI:

فیصل آباد میں ڈائینگ فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔


جھمرہ روڈ پر واقع ڈائینگ فیکٹری کے بوائلر میں گیس کی بجائے لکڑیاں جلا کر بھاپ پیدا کی جارہی تھی کہ اچانک پریشر بڑھنے سے بوائلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 3 مزدور جاں بحق ہوئے۔


ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے 4 مزدوروں میں سے 3 کو طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ ایک کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے فیکٹری مالک شہباز بھٹی کو پکڑ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، ایس پی مدینہ ٹاؤن کا کہنا ہے فیکٹری مالک پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں