سری لنکن کرکٹرزکا لاہور میں میچ کھیلنے پر تحفظات کا اظہار

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے

کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے کھل کر انکار نہیں کیا،فوٹو:فائل

KALLAR SYEDAN:
سری لنکن کرکٹرز نے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔


سری لنکن کرکٹرز نے لاہور میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا، معاملہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور آئے گا،ایک کرکٹر کا کہنا ہے کہ اگرچہ کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان سے کھل کر انکار نہیں کیا، تاہم ڈریسنگ روم میں ان کے موڈز سے اندازہ ہورہا ہے کہ وہ لاہور میں میچ کھیلنے کیلیے تیارنہیں۔

دوسری جانب سری لنکن بورڈ کے صدر تھلنگا سماتھی پالاٹیم کو بھجوانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، وہ کھلاڑیوں سے اپیل کرینگے کہ جب سری لنکا اس طرح کی صورتحال کا شکار تھا تو پاکستان نے بڑی مدد کی تھی،اس لئے فرض بنتا ہے کہ اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کردار ادا کیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین یواے ای میں جاری سیریز کے آخر میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔
Load Next Story