بیٹے کی حرکت نے سچن ٹنڈولکر کو امیتابھ کے سامنے شرمندہ کردیا

بیٹے کی حرکت نے اتنا شرمندہ کیا کہ دل چاہ رہاتھا وہاں سے بھاگ جاؤں، سچن ٹنڈولکر


ویب ڈیسک October 14, 2017
سچن ٹنڈولکر اور امیتابھ بچن ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں؛فوٹوفائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر کی ایک حرکت کی وجہ سے وہ امیتابھ کے سامنے شرمندہ ہوگئے تھے اور ان کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ اس جگہ سے اٹھ کر کہیں اور چلے جائیں۔

جس طرح امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا شہنشاہ کہا جاتا ہے اسی طرح سچن ٹنڈولکر کرکٹ کے بادشاہ کہلائے جاتےہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا جادوکرکٹ کے دیوانوں کے سر سے نہیں اترا ہے، سچن ٹنڈولکر امیتابھ کی بے حد عزت کرتے ہیں اور اس بات کا اقرار وہ کئی بار کر چکے ہیں، امیتابھ بچن بھی انہیں بے حد پیار کرتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، تاہم ایک بار سچن ٹنڈولکر کو اپنے بیٹے ارجن کی وجہ سے امیتابھ کے سامنے شرمندہ ہونا پڑاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر نے 14 لاکھ کی گاڑی تحفے میں دیدی

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سچن ٹنڈولکر نے ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب میرا بیٹا ارجن ایک ڈیڑھ سال کا تھا، میں اپنی فیملی کے ہمراہ ایک تقریب میں شریک تھا اس تقریب میں شوبز کی دیگر شخصیات کے ساتھ امیتابھ بچن بھی آئے ہوئے تھےاور لتا منگیشکراسٹیج پر فلم ''سلسلہ'' کا گانا گارہی تھیں۔



امیتابھ بچن اس وقت اداکارہ ریکھا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھےاور سنگترے کھارہے تھے، میرا بیٹا ارجن بھاگ کرگیا اورامیت جی کی گود میں بیٹھ گیا اور ان کے ہاتھ سے سنگترہ لے کر کھانے لگا، یہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوگیا جب ارجن نے سنگترہ کھانے کے بعد مزے سے اپنے ہاتھ امیتابھ کے کرُتے سے صاف کرلیے۔یہ دیکھ کر میں بہت زیادہ شرمندہ ہوگیا، مجھے سمجھ ہی نہیں آرہاتھا کہ میں کیا کروں، میرا دل چاہ رہاتھا کہ میں وہاں سے اٹھ کر بھاگ جاؤں، تاہم امیت جی نے ارجن کو اس حرکت پر بالکل بھی نہیں ڈانٹا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سچن ٹنڈولکر گلوکار بن گئے

واضح رہے کہ ارجن ٹنڈولکراب 17 برس کے ہوگئے ہیں اور اس واقع کو طویل عرصہ گزرچکا ہے تاہم سچن یہ سب آج تک بھلا نہیں سکیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں