شجاعت کوسیاست سمجھنے کیلیے مزیدوقت چاہیے ہمایوں سیف

ہم خیال لیگ شجاعت کیخلاف سیاسی، قانونی اور آئینی جنگ بھرپور طریقے سے لڑتی رہیگی

ہم خیال لیگ شجاعت کیخلاف سیاسی، قانونی اور آئینی جنگ بھرپور طریقے سے لڑتی رہیگی

مسلم لیگ ہم خیال کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی ہمایوں سیف اللہ خان نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے جب سیاست شروع کی اس وقت میں رکن قومی اسمبلی تھا اور چوہدری شجاعت کو سیاست سمجھنے کیلیے ایک صدی اور چاہیے اور اگر ان کو جلد سیاست سیکھنی ہے تو میری شاگردی میں آجائیں کہ سیاست کیسے کی جاتی ہے۔


انھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت آصف علی زرداری کے پائوں چھومتے چھومتے کئی ارکان اسمبلی کھو چکے ہیں اور عنقریب ان کا بھائی پرویزالہیٰ بھی ان کا ساتھ چھوڑ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی چوہدری شجاعت کے خلاف سیاسی، قانونی اور آئینی جنگ بھرپور طریقے سے لڑتی رہیگی اور ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کریگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب سلیم سیف اللہ خان ہمارے صدر تھے تو وہ میرے صدر تھے اور اب ارباب غلام رحیم میرے صدر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری 42 سالہ سیاسی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور میں چوہدری شجاعت کو جب صدر ہی نہیںمانتا تو میں ان کے شوکاز نوٹس کا جواب بھی اپنی توہین سمجھتا ہوں،چوہدری شجاعت غیر آئینی صدر اور جو شوکاز نوٹس چوہدری شجاعت نے بھیجے ہیں ان کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ ایسے نوٹس صرف پارلیمنٹری پارٹی سربراہ جاری کر سکتا ہے پارٹی صدر نہیں،چوہدری شجاعت حسین غیر آئینی صدر ہیں اور اس معاملے پر ہمارا لاہور ہائی کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہیں جسکا جلد فیصلہ متوقع ہے۔
Load Next Story