سعد رفیق اور ان کی جماعت اداروں کیخلاف مہم جوئی کررہی ہے تحریک انصاف

جمہوریت کے خودساختہ ٹھیکیدار لوٹ مار کے محافظ بنے ہوئے ہیں، ترجمان پی ٹی آئی


ویب ڈیسک October 14, 2017
اداروں پر کیچڑ اچھالنے کے بعد "ستی ساویتری" بننے کا ڈرامہ بند کیا جائے، ترجمان پی ٹی آئی فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعد رفیق اور ان کی جماعت چالیس سال سے اداروں کیخلاف "مہم جوئی" کررہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیے کے مطابق سعد رفیق اور ان کی جماعت چالیس سال سے اداروں کیخلاف "مہم جوئی" کررہی ہے۔ اس مہم کے ذریعے نون لیگ اداروں کو مسلسل دھمکانے کی کوششیں کررہی ہے۔ جمہوریت کے خودساختہ ٹھیکیدار لوٹ مار کے محافظ بنے ہوئے ہیں، اداروں پر کیچڑ اچھالنے کے بعد "ستی ساویتری" بننے کا ڈرامہ بند کیا جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سعد رفیق بتائیں کہ ملکی معیشت کا جنازہ نکال کر پاکستان کو بھکاری بنانے والے کس کی کٹھ پتلیاں ہیں، ایل این جی اور گردشی قرضوں میں پاکستان کو ٹیکہ لگانے والی کٹھ پتلیاں کس کے اشارے پر متحرک ہیں، محمد خان جونیجو سے بینظیر بھٹو تک ہر جمہوری حکومت کے خلاف سازش میں یہ کٹھ پتلیاں کام آئیں، آئی ایس آئی اور کبھی اسامہ بن لادن کے پیسوں پر ان کٹھ پتلیوں نے تماشا کیا آج یہ کٹھ پتلیاں احتساب کے عمل پر قوم کو سقوط ڈھاکہ سے دھمکا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں