سندھ لوكل گورنمنٹ آرڈيننس 1979 كی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری

آرڈیننس کے تحت صوبے کی 5 ميٹروپوليٹن كارپوريشنز، ڈسٹركٹ كونسلز اور ٹاؤنز ميونسپل ايڈمنسٹريشن تحلیل کردی گئی ہیں۔


Numainda Express February 27, 2013
نوٹیفکیشن کے مطابق بحال ہونے والی كے ايم سی ميں كراچی كے ديہی علاقے شامل نہيں ہوں گے۔ فوٹو:فائل

سندھ پيپلز لوكل گورنمنٹ ايكٹ 2012 (ايس پی ايل جی اے) كی منسوخی اور سندھ لوكل گورنمنٹ آرڈيننس 1979 كی بحالی كے بل كی گورنر سندھ سے توثيق كے بعد اس پر عمل درآمد كا نوٹيفيكيشن جاری كرديا گيا۔


حکومت سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ايس پی ايل جی اے 2012 كے تحت قائم کیے گئے بلدياتی ادارے تحليل جبكہ پرانے بلدياتی ادارے بحال كرديئے گئے ہيں۔ تحليل ہونے والے بلدياتی اداروں ميں صوبے کے 5 ميٹروپوليٹن كارپوريشنز، ڈسٹركٹ كونسلز اور ٹاؤنز ميونسپل ايڈمنسٹريشن شامل ہيں۔


1979 كے بلدياتی نظام كے تحت كراچی ميٹروپوليٹن كارپوريشن (كے ايم سی)، حيدرآباد، سكھر، لاڑكانہ اور ميرپور خاص كی ميونسپل كارپوريشنز، سندھ كے تمام اضلاع كی ڈسٹركٹ كونسلز، كراچی كی پانچ ڈسٹركٹ ميونسپل كونسلز، ميونسپل كميٹياں اور ٹاؤنز كميٹياں بحال كردی گئي ہيں۔ بحال ہونے والی كے ايم سی اور ڈسٹرکٹ کونسلز كے حدود واختيارات تحليل ہونے والی كے ايم سی اور ڈسٹرکٹ کونسلز كے حدود واختيارات سے مختلف ہوں گے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق بحال ہونے والی كے ايم سی ميں كراچی كے ديہی علاقے شامل نہيں ہوں گے۔ يونين كونسلز ايس پی ايل جي اے 2012 ميں بھی موجود تھيں اور 1979 كے نظام ميں بھی موجود رہيں گی تاہم 2012 والے نظام سے1979 والے نظام ميں منتقلی كے ليے حكومت سندھ نے 3 ماہ كی عبوری مدت مقرر كی ہے، اس دوران پرانے عہدے ختم کردیے جائیں گے، بحال ہونے والے افسران كا تقرر كيا جائے گا اور دفاتر كا ريكارڈ اور اثاثہ جات كی منتقلی كے ليے اقدامات كيے جائيں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |