پولیس شہریوں کے تحفظ میں ناکام کراچی فائرنگ سے مزید 8 افراد ہلاک

شیرشاہ میں مزارکے عقب سے نوجوان کی 10روز پرانی لاش ملی،فائرنگ کے...


Staff Reporter August 05, 2012
بھیم پورہ میںکچراکنڈی سے نامعلوم شخص،بفرزون میں رکشے سے گلوبلوچ اورشیرشاہ میں مزارکے عقب سے نوجوان کی 10روز پرانی لاش ملی،فائرنگ کے دیگر واقعات میں15افراد زخمی ہوگئے۔ فائل فوٹو

کراچی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میںتاحال ناکام ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت مزید 7 افرادہلاک اور10سالہ بچے سمیت15زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھیم پورہ نورانی بس اسٹاپ النورپلازہ کے قریب کچراکنڈی میں ہفتے کی صبح45سالہ شخص کی لاش ملی جسے ملزمان نے تشددکانشانہ بنانے کے بعدسرمیںایک گولی مارکرہلاک کیاتھا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔بفرزون سیکٹر15-A/5 رحمانیہ مسجدکے قریب سے رکشانمبرD-86571 سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول کی شناخت30سالہ گلوبلوچ کے نام سے کی گئی،مقتول نارتھ ناظم آبادبلاک ایل عمرگوٹھ کچی آبادی کارہائشی اور2بچوںکاباپ تھا،مقتول کے بھائی غلام حیدربلوچ نے پولیس کوبتایاکہ مقتول کودشمنی کی بنیاد پر قتل کیاگیاہے۔

شیرشاہ کے علاقے ماڑی پور روڈحضرت سید سرمست مزارکے عقب سے22 سالہ نامعلوم نوجوان کی 10روز پرانی لاش ملی ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔گلبہار کے علاقے خاموش کالونی ٹوٹل پٹرول پمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ محمد اقبال غوری ہلاک ہوگیا۔واقعے کے بعدعلاقے میں کشیدگی پھیل گئی،مقتول متحدہ قومی موومنٹ گلبہارسیکٹرکے یونٹ 189 کاکا رکن اورگلبہار پیتل والی گلی کارہائشی اورٹھیکیداری کرتا تھا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداراور کارکنان بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے شدیدغم وغصے کااظہارکیا،بعدازاں لاش ورثاکے حوالے کردی گئی۔لانڈھی89کے قریب پانی کی ٹنکیوں کی دکان پرموٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے38سالہ منظور علی عرف فنی ہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی،مقتول شرافی گوٹھ محمدنگرکارہائشی تھا،مقتول کاتعلق 22 خاندان کے جاویداگروپ سے تھا،مقتول کیخلاف شرافی گوٹھ تھانے میں3قتل،اقدام قتل ،بلوے اورڈکیتی کے3مقدمات درج ہیں،مقتول کو22خاندان کے مخالف فقیراگروپ کے کارندوں نے قتل کیاتھا۔

گلبہارتھانے کی حدودناظم آبادگولیمارچورنگی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی ماسٹرسنزسینیٹری کی دکان پرفائرنگ سے نجی کمپنی کاسیکیورٹی گارڈ45سالہ خرم ہلاک جبکہ دکان کاملازم35سالہ سید راحیل علی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول خرم گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرساؤتھ میں اپنے کزن کے ساتھ رہائش پزیرتھاپولیس کے مطابق دکان کے مالک ارشدنے اپنے بیان میں بتایاہے کہ اس سے نہ تو بھتامانگاگیاتھا اورنہ ہی کسی قسم کی پرچی آئی تھی جبکہ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گلبہارسینیٹری مارکیٹ کی متعدددکانوںکوبھتے کی پرچیاں دی گئی ہیں جس میں سے ایک دکان ارشدکی بھی ہے، ملزمان نے دکانداروںکوخوفزدہ کرنے کیلیے کارروائی کی ہے۔

بھینس کالونی روڈنمبر9پرواقعے مالک عابدکے باڑے میں کام کرنے والاگوالا35سالہ سراج علی سینے میں پراسرارطورپرگولی لگنے سے ہلاک ہو گیا،مقتول کا آبائی تعلق دادو سے تھاجبکہ وہ نیو کراچی یوسف گوٹھ میں رہائش پزیر تھاواقعے کے وقت ملک عابد اپنی پستول صاف کر رہاتھا کہ اتفاقیہ طورپرگولی چل گئی ، مقتول ملک عابد کے باڑے میں کام کرتاتھا۔پاک کالونی کے علاقے گودام ایریالاشاری محلہ جہان آباد کے رہائشی30جوہرمگسی عرف جوگی کونامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے روزہ افطارسے قبل گھر کے قریب پرچون کی دکان پرفائرنگ کر کے ہلاک کردیا اورفرارہوگئے،مقتول کالعدم لیاری امن کمیٹی کااہم کارندہ اورسانحہ شیر شاہ کے مقدمے میں نامزدملزم تھا۔

ذرائع کاکہناہے کہ مقتول لیاری گینگ وارکے ارشدعرف پپو گروپ کے رابطے میں تھاجس کی اطلاع لیاری میں موجودگینگ وارکے ملزمان کوہوگئی جس پرانھوں نے اسے قتل کرادیا۔علاقے کے لوگوں کاکہناہے کہ جوہر مگسی ایس ایچ اوپاک کالونی شکیل شیروا نی کیلیے مخبری کرتاتھا،واقعے کے بعدجہان آباد،لاشاری محلہ اورمگسی محلے میں کشیدگی کے بعددو گروپوں میں تصادم شروع ہوگیااورمورچہ بند فائرنگ سے علاقے میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔ماڈرن پارک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ الطاف حسین جبکہ گلشن معمار کے علاقے احسن آباد کی رہائشی38سالہ کریمہ بی بی زوجہ اعظم گھر میں پر اسرار طورپر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔

نیو کراچی کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے55سالہ رضیہ بیگم زخمی ہو گئی،سرجانی ٹاؤن کے علاقے تیسرٹاؤن سیکٹر36میں لوٹ مارکے دوران ملزمان کی فائرنگ سے نجی کمپنی کاسیلزمین40سالہ سید حیدرزخمی ہو گیا،کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے چمڑاچورنگی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے80 سالہ حکمت شاہ زخمی ہو گیا۔ناظم آباد نمبر6میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے25 سالہ نامعلوم شخص زخمی ہو گیا،گارڈن کے علاقے رنچھوڑ لائن بیکری کے قریب فائرنگ سے25 سالہ محمدسہیل زخمی ہوگیا۔

پرانی سبزی منڈی نشتربستی مکان نمبرE-40کارہائشی55سالہ صابرفائرنگ سے زخمی ہوگیا،آرام باغ کے علاقے گاڑی کھاتہ سائیکل مارکیٹ میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے دکاندارمحمدقاسم زخمی ہوگیا،واقعے کے بعدسائیکل مارکیٹ کی دکانیں بندہوگئیں اوردکانداروں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو شدید تنقیدکانشانہ بنایا۔نیٹی جیٹی پل کے قریب کوچ کی چھت پربیٹھاہوامسافر 35 سالہ اﷲ دتہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کندھے پرلگنے سے زخمی ہوگیا۔نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5-D میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد 35 سالہ جاوید اور 27 سالہ عتیق زخمی ہوگئے، شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں فائرنگ سے 18 سالہ شعیب جبکہ لیاقت آباد کے علاقے فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب رکشے میں سوار 40 سالہ ہما نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ٹانگ میں لگنے سے زخمی ہوگئی۔

دریں اثناء پاکستان رینجرز سندھ نے عیسیٰ نگری کے علاقے میں متعدد عمارتوں کا محاصرہ کر کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران نصف درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے متعدد افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں