آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے سے روک دیا

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے، آصف زرداری

ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے، آصف زرداری۔ فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر عمل درآمد نہ کریں۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزرا اورمشیران کی تنخواہوں میں 300 فیصد اضافہ

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی اور سندھ کے ارکان اسمبلی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری منظور کی ہے۔ اس اضافے کے بعد سرکاری خزانے پر مجموعی طور پر ماہانہ ڈھائی کروڑ اور سالانہ 25 سے 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سمری کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اطلاق جولائی 2016 سے ہوگا۔
Load Next Story