مقبوضہ کشمیر میں خاتون کی تصاویر بنانے پر پولیس اہلکار کی پٹائی

خاتون کی تصاویر لینے پر شہریوں نے پولیس اہکار کو کرسی سے باندھ کر اس کی خوب درگت بنائی

مشتعل افراد نے خاتون کی تصویر بنانے پر پولیس اہلکار کی پٹائی کردی: فوٹو:سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم و زیادتیوں کے بعد اب پولیس نے بھی خواتین کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع گندربال میں مقامی پولیس اہلکارکوخاتون کی تصویربنانا مہنگا پڑگیا۔ باوردی پولیس اہلکارکو اپنے موبائل فون کے ذریعے خاتون کی تصاویربناتے ہوئے دیکھ کرلوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں ںے پولیس اہلکار پردھاوابول دیا۔ لوگوں نے پولیس اہلکار کو مرکزی شاہرہ کے درمیان لاکرکو کرسی سے باندھ دیا اور اس کی خوب پٹائی کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے مشتعل افراد سے مذاکرات کے بعد پولیس اہلکار کی عوام سے جان بچائی اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ مقامی پولیس کے سنیئر سپرینٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی تصاویربھی برآمد کیں۔
Load Next Story