امریکی دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنا ہو گا خامنہ ای

گیس پائپ لائن منصوبے کو تمام تر اعتراضات کے باوجود مکمل کرنا دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے، خامنہ ای


AFP/ February 28, 2013
گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم باہمی تعلقات کی اہم مثال ہے۔ خامنہ ای فوٹو: اے ایف پی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر زرداری سے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے جلد کام شروع کرنا ہو گا۔

صدر آصف علی زرداری کی ایران میں صدر احمدی نژاد اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی جس میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم باہمی تعلقات کی اہم مثال ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے تمام تر اعتراضات کے باوجود مکمل کرنا دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

گیس پائپ لائن کی کل لمبائی 2 ہزار775 کلومیٹرہے، پاکستان کوایران کی جنوب میں واقع پارس گیس فیلڈ سے 56 انچ قطرکی پائپ لائن کے ذریعےگیس فراہم کی جائے گی اور اس منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ 7 ارب 50 کروڑڈالرلگایا گیا ہے۔

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بھی صدر زرداری سے گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں