بلوچستان اورکراچی پرتمام جماعتوں کی کمیٹی بنائی جائےمتحدہ

افغانستان میں نیٹوفوج کے انخلاسے پاکستان پر اثرات مرتب ہونگے، حیدرعباس


Numainda Express August 05, 2012
افغانستان میں نیٹوفوج کے انخلاسے پاکستان پر اثرات مرتب ہونگے، حیدرعباس

ایم کیو ایم کے رہنماحیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ بلو چستان اورکر اچی کی صو رتحال کی بہتری کیلیے کمیٹی تشکیل دی جائے ،افغانستان سے نیٹو فوج کے انخلاکے پاکستان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ کے دورہ کے موقع پررہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوںکے قائدین نے اہم قومی و بین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔حیدرعباس رضوی نے کہاکہ نیٹو انخلاکے بعداگر طالبان نے افغانستان میں طبل جنگ بجادیاتوہماراملک مزید دہشتگردی کا شکارہوگا۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان اور کراچی کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اس لیے ضروری ہے اس صورتحال کے تدارک کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام سیاسی جما عتوں کے نما ئندے شامل ہوں۔

اس موقع پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ ہمیں اپنے ملک کو ناقابل تسخیربنانے کے لیے اجتماعی کرداراداکرناہوگا،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں وطن دوستی کی بجائے علاقایت، لسانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ 2014 کے بعدافغانستان میںپیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے کیلیے تمام سیاسی قوتوںکومل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں