’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کا ’’ٹیلنٹ ہب‘‘ نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت

آڈیشن کے لیے نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد صبح سویرے ’پلاک ‘ کے باہرجمع ہو گئی


Qaiser Iftikhar October 15, 2017
باصلاحیت فنکار ’’ایکسپریس ‘‘ کے پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ڈائریکٹرراحینہ علی۔ فوٹو: ایکسپریس

RAWALPINDI: ''ایکسپریس میڈیا گروپ '' نے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کو اپنا کیرئیر بنانے کے خواہشمند نوجوانوں کو'ٹیلنٹ ہب' کے ذریعے بہترین پلیٖٹ فارم فراہم کردیا۔

گزشتہ روز پنجابی انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر ( پلاک ) میں ہونے والے آڈیشنز میں لاہورکے علاوہ گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، اوکاڑہ، ساہیوال، شیخوپورہ اور ملتان سمیت دیگرشہروں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صبح دس بجے شروع ہونے والے آڈیشن میں شرکت کے لیے اکثریت صبح سویرے 'پلاک ' کے باہرجمع تھی۔ اس موقع پرجہاں نوجوان لڑکے اورلڑکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، وہیں بزرگ اوربچے بھی آڈیشن کے لیے موجود تھے۔ کسی نے ایکٹنگ کرکے داد پائی توکسی نے گلوکاری میں سچے سروں سے انصاف کیا، کسی نے ریمپ پرکیٹ واک کی توکسی نے رقص کرکے حیران کیا اورکچھ نے تو پیروڈی کرتے ہوئے حاضرین کوقہقہے لگانے پرمجبورکیا۔

یہی نہیں نیوزکاسٹر اورمیزبان بننے کے خواہشمند نوجوانوں نے منفرد اندازمیں کیمرے سے باتیں کرکے انتظامیہ کوسرپرائز دیا۔ سونے پہ سہاگہ تو اس وقت ہوا جب فلماسٹارمیرا 'ایکسپریس میڈیا گروپ' کے زیراہتمام جاری آڈیشنز میں نوجوانوںکی حوصلہ افزائی اورانہیں فن اداکاری جیسے مشکل کام کی ٹپس دینے کے لیے وہاں پہنچیں۔ نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کراداکارہ میرا بھی حیران دکھائی دے رہی تھیں۔ اس دوران جہاں نوجوانوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ تصاویربنوائیں، وہیں کیمرے کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کرڈائیلاگ بولنے کی تربیت بھی حاصل کی۔

اس موقع پرفلماسٹارمیرا نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ کمی تھی توصرف پلیٹ فارم کی، جواب 'ایکسپریس میڈیا گروپ' نے پوری کردی۔ نوجوان جس طرح سے اداکاری، گلوکاری، رقص اورمیزبانی کے شعبے میں اپنا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، آنے والے دنوں میں ہمارا شعبہ بہت سے باصلاحیت نوجوانوں سے مالامال ہوگا۔ آج یہ نوجوان صبح سے شام تک لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں، لیکن مستقبل میںلوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے گھنٹوں انتظارکرینگے۔

میرا نے کہا کہ میں ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' کو اس بہترین اقدام پرمبارکباد پیش کرتی ہوں اورخواہش کرتی ہوںکہ اس سلسلے کو ہمیشہ جاری رکھا جائے۔ دوسری جانب 'ٹیلنٹ ہب ' کی ڈائریکٹرراحینہ علی نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اورصرف نوجوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ ہم دوسرے شہروںمیں بھی آڈیشن کرچکے ہیں اورابھی مزید شہروں میں جائیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شوبزانڈسٹری کوبہترین اورنوجوان فنکاردیے جائیں۔ ہم کسی بھی طرح کی سفارش پریقین نہیں رکھتے۔ جوبھی نوجوان باصلاحیت ہوگا، وہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی ڈرامہ سیریلزاوردیگرپروگراموںمیں صلاحیتوں کے جوہردکھاتا نظرآئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں