کھوسکی کیبل آپریٹر کے گھر پر حملہ ایک شخص زخمی

کیبل سسٹم ، ٹی وی و دیگر سامان اور گھر کے باہر کھڑی کار کے شیشے توڑ دیے

مسلح افراد نے پورے کیبل سسٹم ، ٹی وی اور دیگر سامان کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ فوٹو: فائل

شاری لارج کے کیبل آپریٹر کے گھر پر 10 سے زائد مسلح افراد کا حملہ،کیبل روم مکمل تباہ۔

تشدد سے ایک شخص زخمی، گھر کے باہر کھڑی کار کے شیشے توڑ دیئے، کھوسکی تھانے میں 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 10 سے زائد مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں شادی لارج شہر کے کیبل آپریٹر محمد ہاشم کھوسو کے گھر پر حملہ کردیا مسلح افراد کیبل روم میں گھس گئے اوروہاں موجود شاہد کھوسو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔




مسلح افراد نے پورے کیبل سسٹم ، ٹی وی اور دیگر سامان کو مکمل طور پر تباہ کردیا، ملزمان نے جاتے جاتے گھر کے باہر کھڑی کار کے شیشے بھی توڑ دیے، دوسری جانب کھوسکی پولیس نے ہاشم کھوسو کی مدعیت میں 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں طارق آرائیں ، محمد یاسین، ندیم ملک، امجد ملک، طاہر، خالد نواز جٹ ، مختیار آرائیں شامل ہیں۔
Load Next Story