کرم ایجنسی میں دھماکے سے کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید 3 زخمی

ایف سی اہلکاروں کو پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 15, 2017
شہید اہلکاروں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز ، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل شامل ہیں ، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: اسکرین گریب

ISLAMABAD: پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے کیپٹن سمیت 4 ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ شہدا کی میتوں کو پاراچنار روانہ کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کے 2 کیمپ تباہ کر دیئے، آئی ایس پی آر



جاں بحق اہلکاروں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز ، سپاہی قادر اور سپاہی جمعہ گل شامل ہیں جب کہ نائیک انور ،سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی اہلکار سرچ پارٹی کا حصہ تھے اور امریکی کینیڈین شہریوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کو تلاش کر رہے تھے۔

واقعے كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ سكیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

>

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں