پشاور ریپڈ بس منصوبے کی مشینری پہنچ گئی جمعرات کو افتتاح ہوگا

رپیڈ بس منصوبہ چمکنی سے حیات آباد تک 8 روٹس پر مشتمل اور 26 کلو میٹر طویل ہے۔

چار سو جدید ائر کنڈیشنڈ بسیں پشاور کی سڑکوں پرچلیں گی۔ فوٹو: فائل

کروڑوں ڈالر کے ریپڈ بس منصوبے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے اور چینی انجینئرز بھی شہر میں موجود ہیں جب کہ 19 اکتوبر سے کام کا اغاز ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ریپڈ بس منصوبہ پر عمل درآمد کے لیے ہیوی مشینری پشاور پہنچا دی گئی ہے جس میں لوڈر، ایکسویٹر ، مکسچر اور کرین شامل ہیں۔ وزیر اعلی پرویز خٹک 19 اکتوبر کو منصوبے کا افتتاح کرینگے۔ رپیڈ بس منصوبہ چمکنی سے حیات آباد تک 8 روٹس پر مشتمل اور 26 کلو میٹر طویل ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ایکنک نے 11 منصوبوں کی منظوری دیدی؛ پشاور ریپڈ ٹرانسپورٹ کوریڈور بھی شامل

منصوبے پر 48 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جس کے تحت 400 جدید ائر کنڈیشنڈ بسیں پشاور کی سڑکوں پرچلیں گی۔ یہ جدید منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا جبکہ کھدائی کا عمل 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

Load Next Story