سوات کے علاقے مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی گہرائی 117 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑہ سلسلہ تھا ،زلزلہ پیمامرکز


ویب ڈیسک October 15, 2017
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، فوٹوفائل

مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سوات کے مرکزی علاقے مینگورہ سمیت مختلف مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 117 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |