میں نہیں سمجھتا نوازشریف پھروزیراعظم بن سکیں گے خورشیدشاہ

ادارے کمزورہوں گےتوسسٹم کمزورہوگا جب کہ اداروں کے تصادم سے ریاست کمزورہوتی ہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف

ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، خورشید شاہ: فوٹو: فائل

KARACHI:
اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدرتوبن گئے مگرمیں نہیں سمجھتا وہ پھروزیراعظم بن سکیں گے۔

سکھرمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کسی صورت قرضوں پرنہیں چل سکتی، معیشت کاسب سے اہم حصہ ریاست کااستحکام ہےاورملک میں استحکام معیشت کی بہتری سے آتا ہے ، حکومت مستحکم نہیں ہوگی تو بڑانقصان ہوتا ہے، ادارے کمزورہوں گےتوسسٹم کمزورہوگا جب کہ اداروں کے تصادم سے ریاست کمزورہوتی ہے۔


خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کوتاہیوں کوسامنےلانا ہے، جمہوری تقاضے پارلیمنٹ میں پورے کرنے کی کوشش کی، حکومت کی مدت 4 سال ہوتی تویہ مشکلات نہیں ہوتیں۔ معیشیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہماری درآمدات اوربرآمدات پہلے کہاں تھیں اوراب کہاں ہیں، پاک فوج بھی اسٹیک ہولڈر ہے، معیشت پربات کرنااس کابھی حق ہے جب کہ عام آدمی کا بھی حق بنتا ہےکہ معیشت پربات کرے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سےبات ہوئی ہے، صحت سےمتعلق اصلاحات لائیں گے، سندھ حکومت نے 5 ہزارنئے ڈاکٹربھرتی کئے، سندھ میں اسپتال بنائے جارہے ہیں، ان کاموں کیلئے 8 ،10 سال اورچاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف دوبارہ پارٹی صدرتوبن گئے مگرمیں نہیں سمجھتا وہ پھروزیراعظم بن سکیں گے اورہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Load Next Story