کراچی میں خواتین پر چاقو سے حملے کا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار

ملزم پر ساہیوال میں بھی خواتین پر حملہ کرنے کے 28 مقدمات درج ہیں


ویب ڈیسک October 15, 2017
ملزم پر ساہیوال میں بھی خواتین پر حملہ کرنے کے 28 مقدمات درج ہیں فوٹو:اسکرین گریب

کراچی میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کے مبینہ مرکزی ملزم کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم وسیم کو ساہیوال پولیس نے حساس اداروں کی مدد سے نوشوپاک کے علاقے سے حراست میں لیا، ڈی آئی جی پولیس ایسٹ زون کراچی سلطان علی خواجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزم وسیم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر کراچی میں خواتین پر حملوں میں ملوث ہے۔ مزید تحقیقات اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ملزم کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھرا مار چھلاوے کی گرفتاری کا انعام 10 لاکھ روپے کر دیا گیا

رپورٹس کے مطابق ملزم پر ساہیوال میں بھی خواتین پر حملہ کرنے کے 28 مقدمات درج ہیں۔ کراچی میں خواتین پر چھری سے حملے کے تقریباً ایک درجن سے زائد واقعات ہوئے تھے جہاں گلستان جوہر، شارع فیصل اور گلشن اقبال کے علاقوں میں خواتین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سندھ حکومت نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے پر پہلے 5 لاکھ اور پھر 10 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں