کابل بڑی تباہی سے بچ گیا ڈھائی ہزار کلوگرام بارودی مواد پکڑا گیا
اگردہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجاتے تو شہرمیں بڑے پیمانے پرتباہی کا خدشہ تھا، کابل پولیس
افغان دارالحکومت بڑی تباہی سے اُس وقت بچ گیا جب پولیس نے ٹرک سے ڈھائی ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔
افغان پولیس کےمطابق شہرمیں داخل ہونے والے ٹرک کو چیک پوسٹ پررکنے کا اشارہ کیاگیا، ٹرک ڈرائیورنے فرارہونے کی کوشش کی جس پراسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں ڈھائی ہزارکلوگرام بارودی مواد تھا جو ٹماٹروں کے ڈبوں کے درمیان چھپایاگیا تھا۔
پولیس کےمطابق خفیہ ذرائع سے کابل میں دھماکا خیزمواد منتقل کرنے کی اطلاع تھی جس پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگردہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجاتے تو شہرمیں بڑے پیمانے پرتباہی کا خدشہ تھا۔