اذلان شاہ کپ ہاکی توثیق کی کمر جواب دے گئی کاشف اسکواڈ میں شامل
سینٹر ہاف پریکٹس میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، ایونٹ کی تیاریاں متاثر نہیں ہوں گی، کوچ
پاکستان ہاکی ٹیم کے سینٹر ہاف محمد توثیق ان فٹ ہو کر سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے،ان کی جگہ ہاف بیک کاشف شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پریکٹس میچ کے دوران توثیق اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گرنے کی وجہ سے کمر پر چوٹ آئی، ابتدائی طبی امداد کے بعد بھی درد میں کمی نہ آنے کی وجہ سے ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد سینٹر ہاف کھلاڑی کو ٹیم کے ساتھ ملائیشیا نہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیف کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ محمد توثیق کی مکمل فٹنس کے لیے ڈاکٹر کی ڈیوٹی لگا دی ہے، امید ہے کہ وہ اگلے ایونٹ تک مکمل فٹ ہو کر قومی ٹیم کو دوبارہ دستیاب ہوں گے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کھیل کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں اس لیے مقابلوں کے دوران کوئی بھی کھلاڑی ان فٹ ہو سکتا ہے، توثیق بھی پریکٹس میچ کے دوران ان فٹ ہوئے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اختر رسول نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ محمد توثیق اگلے ایونٹ میں دوبارہ کیمپ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوں گے۔ ایک سوال پرچیف کوچ نے کہا کہ سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں ہماری تیاریاں بھر پور ہیں ، کیمپ میں کھلاڑیوں میں موجود خامیوں پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، ہمارے عزائم بلند ہیں اوراذلان شاہ ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پاکستان ہاکی ٹیم کے فزیو ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا کہ پریکٹس سیشن کے دوران گرنے کی وجہ سے محمد توثیق کوکمر کا درد محسوس ہوا،ایم آر آئی ٹیسٹ رپورٹ ہمیں موصول ہو گئی ہے جس کی روشنی میں انھیں 3 ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں انھیں میڈیسن اور فزیوتھراپی کے ساتھ ٹھیک کرنے کی کوشش کی جائے گی، ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں ان کی سرجری کرنا ہوگی۔ محمد توثیق نے کہا میں بھر پور فارم میں تھا اوراذلان شاہ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم تھا، زخمی ہونے کے بعد اب ٹیم کے ساتھ نہیں جا سکوں گا اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں نے سب کچھ ہار دیا بلکہ میری ہمت جوان اور حوصلے بلند ہیں، فٹنس مسائل پر قابو پانے کے لیے ڈبل محنت کروں گا تاکہ ایک بار پھرقومی اسکواڈ کا حصہ بن سکوں۔