ورلڈ بیچ ریسلنگ انعام بٹ نے پاکستان کو دوسرا گولڈ میڈل دلا دیا
قومی ریسلر نے فائنل میں ایرانی پہلوان کو چِت چاروں خانے چِت کیا
ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں محمد انعام بٹ نے پاکستان کو ریسلنگ میں عالمی سطح پر دوسرا گولڈ میڈل دلا دیا۔
ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ترکی میں جاری انٹرنیشنل ایونٹ میں قومی ریسلر نے منفی 90 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں ایرانی پہلوان کو چاروں خانے چِت کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا اور پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔ انعام بٹ اس سے قبل بھی اسی ایرانی حریف کو ایشین بیچ گیمز کے فائنل میں شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔
قبل ازیں 70 کلوگرام جونئیر کیٹگری میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ پاکستان کو عالمی مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل دلا چکے ہیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے انعام بٹ کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔