فٹبال میچ کے دوران مخالف کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک

واقعہ انڈونیشین فٹبال لیگ کے میچ کے دوران پیش آیا


ویب ڈیسک October 16, 2017
ہودا کی موت سر اور گردن پر اندرونی چوٹیں لگنے کی وجہ سے ہوئی،ڈاکٹرز۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انڈونیشین سپر لیگ میں فٹبال میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹکر سے گول کیپر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشین سپر لیگ کی ٹیم پرسیلہ کے گول کیپر چوائرل ہودا میچ کے دوران مخالف ٹیم سیمن پدنگ کے کھلاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طور پر گراؤنڈ میں ہی فوری طبی امداد دی گئی تاہم حالت نہ سدھرنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوائرل کوجب اسپتال لایا گیا تو اُس وقت ان کی سانس چل رہی تھی تاہم انہیں سراور گردن پر شدید اندورنی چوٹیں آئیں جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔



بعدازاں پرسیلہ ٹیم کے کوچ آجی سنتوسو کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرچوائرل کی موت کی تصدیق کردی گئی۔گول کیپر کی موت کے بعد متبادل کھلاڑی کے ساتھ میچ دوبارہ شروع کردیا گیا جس میں چوائرل کی ٹیم پرسیلہ نے سیمن پدنگ کو 0-2 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ چوائرل 500 میچز میں پرسیلہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں