افغانستان طالبان کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 17 ہلاک

کابل میں بس پرخودکش حملےمیں وزارت دفاع کے6 اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی، وردک میں ہزاروں افراد کا امریکا کیخلاف مظاہرہ۔


INP/AFP February 28, 2013
صوبہ غزنی میں طالبان نے پہلے پولیس اہلکاروں کو زہر دیا اور بعد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، مرنے والوں میں 7 شہری بھی شامل. فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں طالبان نے فائرنگ کرکے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 17 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ کابل میں خودکش حملے میں وزارت دفاع کے 6 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی صوبہ غزنی میں پولیس کی چیک پوسٹ پر طالبان نے فائرنگ کرکے دس پولیس اہلکاروں اور سات عام شہریوں کو ہلاک کردیا، ذرائع کے مطابق پہلے پولیس اہلکاروں کو زہر دیا گیا اور بعد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، دو صوبائی حکام نے نام نہ ظاہر کرنیکی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونیوالے تمام پولیس اہلکار تھے، طالبان سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، صوبائی گورنر موسیٰ خان کے مطابق مرنے والے افراد کی تعداد 17ہے۔

1

دریں اثنا دارالحکومت کابل میں ایک پیدل خودکش بمبار نے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں وزارت دفاع کے 6 اور 4 عام شہری زخمی ہوگئے، طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق خودکش حملے میں 17 اہلکار ہلاک اور 17 ہی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف صوبہ وردک میں ہزاروں شہریوں نے افغان عوام کے قتل پرامریکا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین امریکا اور نیٹو افواج کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں