موروثی سیاستدانوں کو بتا دیاالیکشن بند کمروں میں نہیں ہوتے عمران

ہارنے اور جیتنے والے اب اتحاد کا مظاہرہ کریں ، گفتگو، گوجرانوالہ کے خالد لون کی رکنیت معطل۔


Numainda Express February 28, 2013
ہارنے اور جیتنے والے اب اتحاد کا مظاہرہ کریں ، گفتگو، گوجرانوالہ کے خالد لون کی رکنیت معطل۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں پارٹی انتخابات کا دوسرامرحلہ مکمل ہونے پر کامیاب عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے۔

انھوں نے ملک میں حقیقی جمہوری اقدار کے حامل پارٹی انتخابات کا ایک مثالی نمونہ قائم کردیا ہے، مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے موروثی سیاستدانوں کو بتادیا ، پارٹی انتخابات بند کمروں میں نہیں، کھلے عام جوش وجذبہ سے ہوتے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاسی جماعتیں ڈمی الیکشن کروا کر کارکنوں کی بجائے من پسند افراد کو آگے لاتے ہیں ، انھوں نے پارٹی انتخابا ت میں ہارنے اور جیتنے والے تمام ممبران کو کہا کہ وہ اب اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

2

انھوں نے گوجرانوالہ میں پارٹی الیکشن کے دوران صحافیوں پر تشدد کے واقعہ پر کہا کہ اس شرمناک واقعہ میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اسلام آباد سے سپیشل رپورٹر کیمطابق چیف الیکشن کمشنر حامد خان ایڈوکیٹ نے گوجرانوالہ میں 26 فروری کو انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کے الزام پر خالد عزیز لون کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی اور تین دن میں ان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں