مختلف شہروں میں بارشیں اور برفباری حادثات میں 13افراد جاں بحق

اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں ژالہ باری،فصلیں تباہ، کراچی میں دن بھر موسم گرما کا احساس.


Numaindgan Express February 28, 2013
اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں ژالہ باری،فصلیں تباہ، کراچی میں دن بھر موسم گرما کا احساس. فوٹو: فائل

بالائی پنجاب سمیت اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات تک برقرار رہیگا۔

بدھ کووفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بارشوں سے مختلف شہروں میں چھتیں اور تودے گرنے سے کم از کم 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاکتیں شیخوپورہ، گوجرنوالہ اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں ہوئیں، جبکہ مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، برفباری سے بالائی علاقوں میں سڑکیں بند ہو گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چترال کے گائوں اکروئی میں مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

5

دیربالا میں شدید برفباری سے دیر کوہستان، دیر براول روڈ بند ہو گئے۔ راولپنڈی میں اسکول کی دیوار گرنے سے 2بچے جبکہ برساتی نالوں میں گرنے کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق شہر میں دن کا بیشتر حصہ گرم گزرا اور لوگوں کو موسم گرما کا احساس ہوا جبکہ رات گئے خنکی میں کچھ اضافہ محسوس کیا گیا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور 30 درجہ سینٹی گریڈ کے درمیان رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں