ہردیک پانڈیا مستقبل میں بھارت کے لیے کپیل دیو ثابت ہوگا ای ین چیپل

ہردیک پانڈیا ہی ایک ایسے کرکٹر بھارت کو ملے ہیں جن میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حقیقی صلاحیتیں موجود ہیں، سابق کپتان


Sports Desk October 16, 2017
ہردیک پانڈیا ہی ایک ایسے کرکٹر بھارت کو ملے ہیں جن میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حقیقی صلاحیتیں موجود ہیں، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے ہردیک پانڈیا کی حالیہ شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ کپیل دیو کے بعد بھارت کی فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کیلیے تلاش ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ای ین چیپل نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ کپیل دیو کے بعد ہردیک پانڈیا ہی ایک ایسے کرکٹر بھارت کو ملے ہیں جن میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حقیقی صلاحیتیں موجود ہیں، انھوں نے اپنی کارکردگی، صلاحیتوں کا واضح اظہاراور شائقین کی حمایت حاصل کی ہے اور ان کی وجہ سے ہی حالیہ ون ڈے سیریز میں بھارت کو آسٹریلیا پر برتری حاصل رہی، یہی چیز ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بھارت کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں