شکیب الحسن کے ون ڈے میں 5 ہزار رنز مکمل آل راؤنڈر منفرد کلب کا حصہ بن گئے

اس کلب میں ٹاپ پر 13430 رنز 323 وکٹوں کے ساتھ سنتھ جے سوریا ٹاپ پر موجود ہیں۔


Sports Desk October 16, 2017
پاکستان کے عبدالرزاق نے 5080 رنز بنانے کے ساتھ اپنے کیریئر میں 269 ون ڈے وکٹیں بھی لی تھیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 5 ہزار ون ڈے رنز اور200 وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کے منفرد کلب کو جوائن کرلیا۔

شکیب الحسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 29 رنز بنائے، جس سے ان کا 50 اوورز کی کرکٹ میں مجموعی اسکور 5012 ہوگیا، یہ ان کا 178 واں ایک روزہ میچ ہے۔

اس کلب میں ٹاپ پر 13430 رنز 323 وکٹوں کے ساتھ سنتھ جے سوریا ٹاپ پر موجود ہیں، ان کے بعد شاہد آفریدی کا نمبر ہے جنھوں نے 8064 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 395 وکٹیں بھی حاصل کیں، جیک کیلس نے 11579 رنز بنائے اور 273 شکار کھیلے، پاکستان کے عبدالرزاق نے 5080 رنز بنانے کے ساتھ اپنے کیریئر میں 269 ون ڈے وکٹیں بھی لی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں