متحدہ کی علیحدگی نے پی پی کیلیے مواقع بڑھا دیےامریکی میڈیا

پیپلز پارٹی کو اب کھلا انتخابی میدان مل گیا، ایک تیر سے کئی شکار کرلیے، مبصرین

پیپلز پارٹی کو اب کھلا انتخابی میدان مل گیا، ایک تیر سے کئی شکار کرلیے، مبصرین. فوٹو : فائل

امریکی میڈیا نے متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت سے علیحدگی کے بعدکی صورتحال کوحکمراں جماعت پیپلزپارٹی کیلیے نہایت آئیڈیل قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اب پی پی کوکھلا انتخابی میدان مل گیا ہے جبکہ کچھ سیاسی پنڈت تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اب پیپلز پارٹی ایک تیر سے کئی شکار کرسکتی ہے۔

بدھ کوامریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا ہے کہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کا نفاذ ہو یاکراچی میں گھرگھر ووٹرفہرستوں کی تصدیق کا عدالتی حکم، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کا ساتھ دیا حتیٰ کہ ایم کیو ایم کی خاطر پیپلزپارٹی نے فنکشنل لیگ اور اے این پی کو بھی ناراض کردیا لیکن ایم کیو ایم کی عین انتخابات سے قبل علیحدگی نقصان کے بجائے آئیڈیل صورتحال پیدا کرنے کا سبب بن گئی ہے۔




کم از کم اب پی پی کی اندرون سندھ انتخابی سرگرمیوں میں بظاہر کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی۔ پیپلزپارٹی کے ہوم گراؤ نڈ یعنی سندھ میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2012 حکمراں جماعت کے پیروں میں ایک زنجیر تھی ۔
Load Next Story