نگراں حکومت آئین کے مطابق قائم کی جائیگی کائرہ

اقتدار کی منتقلی میں کوئی رکاوٹ نہیں، ملک میں فعال جمہوریت قائم ہے.


APP February 28, 2013
اقتدار کی منتقلی میں کوئی رکاوٹ نہیں، ملک میں فعال جمہوریت قائم ہے۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری حکومت کی خوش اسلوبی سے منتقلی کی راہ میںکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

آئین کے مطابق ملک میں نگران حکومت قائم کی جائیگی۔وہ بیلجئیم کے سفیر پیٹرکلیس سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،کائرہ نے کہاکہ ملک میں فعال جمہوریت ہے، ذرائع ابلاغ کومکمل آزادی حاصل ہے جبکہ سول سوسائٹی متحرک، سرگرم اورعدلیہ آزاد ہے، انھوں نے کہاکہ انتہاء پسندانہ سوچ سے نمٹنے کا واحدراستہ جمہوریت کا تسلسل ہے ۔

11

دریں اثناء وزیراطلاعات نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میڈیاکی آزادی اور انکے تحفظ وسلامتی کیلیے حکومت پختہ عزم پرکاربند ہے اور انکی بہبود اورسازگارماحول کی فراہمی کیلیے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔وزیراطلاعات نے میرانشاہ میں ٹرائیبل صحافی ملک ممتازکے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں