پی پی متحدہ جدائی پر صورتحال واضح نہیں ہوئی راجا ظفرالحق
سندھ میں گرینڈ اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے عام انتخابات پر واضح فرق پڑے گا.
BAHAWALPUR:
مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجا ظفر الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے راستے جدا ہونے کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
مسلم لیگ (ن) سندھ میں ون ٹو ون مقابلہ چاہتی ہے' سندھ میں نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے' سندھ کے لوگ اب ان سے بہت پرامید ہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد ٹوٹنے کے بعد ابھی صورتحال واضح نہیں ہوئی یہ صورتحال اس وقت واضح ہوگی جب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد استعفیٰ دیںگے اور پھر ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ اپوزیشن اتحاد سے عام انتخابات پر واضح فرق پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے اپنی ساکھ بہتر کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ سندھ بہت کامیاب رہا اور سندھ کی کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔