چارسدہ میں 3 ماہ قبل مردہ قرار دی جانیوالی خاتون زندہ لوٹ آئی
خاتون گرفتار، 2 سوتیلے بیٹے قتل کے الزام میں جیل کاٹ رہے ہیں، تفتیش شروع
3 ماہ قبل مردہ قرار دی جانے والی خاتون اچانک زندہ واپس آ گئی۔
چارسدہ کے تھانہ مندنی کی حدود سے10جولائی کو ایک خاتون 2 کمسن بیٹیوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس کی رپورٹ خاتون کے شوہر عرب دین نے تھانہ مندنی میں درج کرائی اور کہا کہ غائب ہونے والی خاتون اس کی دوسری بیوی ہے، واقعے کے 6 دن بعد تنگی پولیس کو زیارت کلے نہر سے ایک خاتون کی لاش ملی جس کو لاوارث قرار دے کر ٹی ایم اے حکام نے سرکاری قبرستان میں امانتاً دفنا دیا تھا۔
بعد ازاں خاتون کے شوہر عرب دین نے پولیس کو بتایا کہ نہر سے برآمد ہونے والی لاش اس کی لاپتہ ہونے والی بیوی کی ہے جس پر مقامی مجسٹریٹ نے پولیس اور لواحقین کی موجودگی میں قبر کشائی کی، اس وقت خاتون کی والدہ اور شوہر عرب دین نے لاش کی شناخت کی اور میت اپنے گاؤں مندنی لے گئے جہاں باقاعدہ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس حوالے سے مقتولہ کے شوہر عرب دین نے اپنی دوسری بیوی کے قتل کی دعویداری اپنے2 بیٹوں جمشید اور رشید پر کی جس پر پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا جو آج کل جیل میں ہیں۔
پُراسرار طور پر غائب ہونے والی خاتون نعیمہ ایک بیٹی سمیت آج (ہفتے کو) تنگی کے مضافاتی علاقے میں نظر آئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کر تے ہوئے خاتون کو کمسن بیٹی سمیت گرفتار کر کے تنگی تھانے منتقل کردیا جہاں ماہر پولیس افسر ان سے تفتیش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب باوثوق ذرائع کے مطابق خاتون 2 بیٹیوں سمیت ایک رشتے دار کے ساتھ پنجاب فرار ہوئی تھی مگر اس حوالے سے پولیس حکام سردست کچھ بتانے سے انکاری ہیں۔