ڈاکٹرطاہرالقادری کوسوزش کاعارضہ لاحق ہے ذرائع

طاہرالقادری مکمل چیک اپ کے بعد10 مارچ کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کاآغاز کرینگے, ذرائع.


Jahangir Minhas February 28, 2013
طاہرالقادری مکمل چیک اپ کے بعد10 مارچ کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کاآغاز کرینگے, ذرائع. فوٹو: فائل

معتبرذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کوپیٹ کے نیچے والے حصے میں شدیدسوزش کا عارضہ لاحق ہے جس کا وہ کینیڈا سے مسلسل علاج کرا رہے ہیں اسی غرض سے وہ کینیڈاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علامہ طاہر القادری کولاحق اس بیماری کے باعث مسلسل کھڑا ہونے سے منع کیا گیا ہے جسکی وجہ سے وہ تقریریاعوام سے خطاب بھی بیٹھ کرکرتے ہیں۔ڈاکٹرزنے طاہرالقادری کوسبزیاں کھانے کی تلقین جبکہ بڑاگوشت کھانے سے منع کیاہے۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری مکمل چیک اپ کے بعد10 مارچ کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کاآغاز کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں