قوم لیاقت علی خان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرے وزیراعظم

پاکستان کو ترقی پسند اور خوشحال ملک بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک October 16, 2017
پاکستان کو ترقی پسند اور خوشحال ملک بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی رحلت کے بعد لیاقت علی خان نے نوزائیدہ مملکت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کیا جب کہ آج قوم قائداعظم، علامہ اقبال اور شہید ملت کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرے۔

شہید ملت لیاقت علی خان کی 66 ویں برسی پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان کے دوران گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور پہلے وزیراعظم کی حیثیت سے قوم کی خدمت کی، لیاقت علی خان قائداعظم محمد علی جناح کے مخلص اور قابل اعتماد ساتھی تھے جب کہ قائداعظم کی رحلت کے بعد لیاقت علی خان نے نوزائیدہ مملکت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لیاقت علی خان کی آج 66ویں برسی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج قوم قائداعظم، علامہ اقبال اور شہید ملت کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرے، پاکستان کو ترقی پسند، خوشحال، روادار اور محفوظ ملک بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |