توہین عدالت قانونعدالتی فیصلے کیخلاف اندرون سندھ احتجاج
بعض علاقوں میںسڑکوں پر ٹائر جلاکر ٹریفک معطل کی گئی،حیدرآبادروڈ پردھرنا دیاگیا
خیرپور،سکھراورٹنڈو محمد خان سمیت صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قرار دینے کیخلاف ہفتے کو احتجاج کیااور عدلیہ کیخلاف نعرے لگائے ۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے صدرزرداری اور پارلیمنٹ کے حق میں نعرے لگائے اور بعض علاقوں میں سڑکوں پرٹائرجلاکرٹریفک کی آمدورفت کومعطل کردیا ۔احتجاجی مظاہروں کی قیادت پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے کی۔ ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور حیدرآباد روڈ پر دھرنا دیاجس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔