شریف خاندان کے کیسز کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور

اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا آئینی حق ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 16, 2017
عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا: فوٹو: فائل

TEHRAN: ہائی کورٹ نے شریف خاندان اوراراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اراکین اسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی کارروائی ٹی وی پر دکھانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنا عوام کا کا آئینی حق ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں اہم کیسز کی کارروائی ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جاتی ہے لہذٰا عدالت سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت شریف خاندان پر کیسز کی سماعت و دیگر مقدمات کی کارروائی براہ راست ٹی چینلز پر دکھانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 27 نومبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |