سلمان خان کا داؤد ابراہیم کے رشتے دار کو کرارا جواب

نیشنل ٹی وی پر کتوں کی توہین کی جس پر کتوں سے معافی مانگتا ہوں، بالی ووڈ اسٹار


ویب ڈیسک October 16, 2017
زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناولا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایاتھا؛فوٹوفائل

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے دار اور بگ باس 11 میں شامل زبیر خان کے الزامات کا جواب دے دیا۔

چند روز قبل بھارتی ٹی وی کے متنازع ترین شو بگ باس 11میں شامل زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناولا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرواتےہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ مجھے انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گےاور باہر آنے پر مجھے اپنا پالتو جانور بنادیں گے۔ زبیر خان نے سلمان خان کے نازیبا رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان پر داؤد ابراہیم کے رشتے دار نے مقدمہ کردیا

دبنگ خان کے مداحوں سمیت پورا بھارتی میڈیا زبیر خان کےاس بیان پر سلمان خان کے ردعمل کا بے چینی سےانتظار کررہاتھا اور اب یہ انتظار ختم ہوا سلمان خان نے زبیر خان کے مطالبے پر معافی بھی اپنے دبنگ انداز میں ہی مانگی۔



بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے شو کے دوران پورے میڈیا کے سامنے زبیر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ''پچھلے ہفتے میں نے تمہیں نیشنل ٹی وی پر کتے سے تشبیہ دے کر کتوں کی توہین کی جس پر میں کتوں سے معافی مانگتا ہوں۔ سلمان خان کا یہ دبنگ انداز زبیر خان کو مشتعل کرنے کے لیے کافی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ زبیر خان سلمان کو کیا جواب دیتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال کی جیل

واضح رہے کہ زبیر خان نے بگ باس کے گھر میں رہنے والےدیگر افراد کے ساتھ لڑائی جھگڑاکرنے کے علاوہ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی جس پر سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں