اظہرعلی گھٹنے کے علاج کے لیے لندن روانہ ہو گئے

دعا کریں کہ میں مزید مضبوط اور فٹ ہو کر واپس لوٹوں، اظہرعلی


ویب ڈیسک October 16, 2017
دعا کریں کہ میں مزید مضبوط اور فٹ ہو کر واپس لوٹوں، اظہرعلی۔ فوٹو : فائل

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی گھٹنے کے علاج کےلیے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

اظہر علی ٹیسٹ سیریز کے بعد لاہور آئے تھے اور اپنے اہلخانہ کے ساتھ کچھ دن گزارنے کے بعد لاہور سے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ لندن میں اپنے گھٹنے کا علاج کرائیں گے، بیٹسمین نے سوشل میڈیا پر جہاز میں بیٹھنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ " اپنے گھٹنے کی تکلیف کے علاج کیلیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، دعا کریں کہ میں مزید مضبوط اور فٹ ہو کر واپس لوٹوں۔"



واضح رہے کہ اظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد ان کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی تھی تاہم انہوں نے دردکش انجکشن لگوا کر ٹیسٹ سیریز کھیلی اور سری لنکا کے خلاف ایک روزہ ایونٹ میں انہیں آرام دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں