چیف جسٹس کے نام پر سرکاری ادارے کوجعلی خط موصول

خط میں سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ کوبھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے


News Agencies August 05, 2012
خط میں سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ کوبھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے. فوٹو آن لائن

QUETTA: سپریم کورٹ اورچیف جسٹس کے نام پرسرکاری ادارے کوجعلی خط بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے خط جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جعلی خط کے ذریعے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے سیل کی جانب سے سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ کو بھرتیاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے اور باور کرایا گیا کہ یہ احکامات چیف جسٹس کی منظوری سے دیے جارہے ہیں۔

خفیہ خط میں لکھا گیا کہ یہ احکامات چیف جسٹس نے خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر صادر کیے ہیں ۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس خط کوجعلی قراردیا ہے۔سپریم کورٹ کے حکام کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل سے جانے والی ہدایات پرکسی افسر کے دستخط نہیں ہوتے یہ کوئی مفاد پرست عناصر ہیں جو چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا نام لے کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ خط جعلی ہے،این این آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ کمپیوٹرریکارڈ میں اس خط کا حوالہ نمبر موجود نہیں ہے خط میں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کے ڈائریکٹر کے جعلی دستخط موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |