پرکشش نظر آنے کیلیے اداکاراؤں کی محنت

اداکارائیں خود کو خوبصورت اور پرکشش بنائے رکھنے کے لیے کئی کئی گھنٹے ورزش کرتی ہیں۔

پردہ اسکرین پر حسین اور خوبصورت نظر آنےو الی اداکارائیں خود پر کشش رکھنے کے لیے کافی محنت کرتی ہیں ؛فوٹوفائل

پردہ اسکرین پر حسین اور خوبصورت نظر آنے والی اداکارائیں خود پر کشش رکھنے کے لیے کافی محنت کرتی ہیں۔

اپنی خوبصورتی کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکاراؤں میں نوعمر اداکاراؤں کے ساتھ عمر رسیدہ اداکارائیں بھی شامل ہیں لیکن اپنی خوبصورتی اور متناسب جسم کے باعث انہوں نے اپنے سے کہیں کم عمر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکارہ شلپا شیٹھی ، بپاشا باسو اور ملائکہ اروڑا خان وغیرہ اس کی بہترین مثال ہیں۔ یہ اداکارائیں عمر رسیدہ ہونے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کے لیے کتنی محنت کرتی ہیں آئیے دیکھتےہیں۔

ملائکہ اروڑا:

https://www.youtube.com/watch?v=QQe6b9stpaA

عام طور پر برصغیر کی خواتین 40 سال عمر ہونے کے بعد ازخود بوڑھی بن جاتی ہیں اور تمام کاموں سے ہاتھ پیچھے کھینچ لیتی ہیں لیکن بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور ارباز خان کی سابقہ بیوی ملائکہ اروڑا44 سال کی ہونے کے باوجود آج بھی کسی نوجوان اداکارہ سے کم دکھائی نہیں دیتیں، ملائکہ اروڑا خود کو جوان رکھنے کے لیے جم میں کئی کئی گھنٹے روزانہ ورزش کرتی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔

شلپا شیٹھی:

https://www.youtube.com/watch?v=Pr97VnVVvHw

نامور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ ان کی عمر نے بڑھنا بند کردیا ہے تو غلط نہ ہوگا، شلپا شیٹھی 42 سال کی ہوچکی ہیں اورا ن کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم وہ آج بھی کسی نوجوان اداکارہ کو خوبصورتی میں مات دے سکتی ہیں ، شلپا شیٹھی بھی سدا جوان نظر آنے کے لیے کئی گھنٹے ورک آؤٹ کرتی ہیں۔


کرینہ کپور خان:

https://www.youtube.com/watch?v=2nPwba2hlRM

بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کا وزن گزشتہ برس تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کافی بڑھ گیا تھا۔ تاہم بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لیے کرینہ کپور دن رات محنت کررہی ہیں اور اپنے مقصد میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوچکی ہیں، کرینہ کا وزن گزشتہ برس دسمبر کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہوچکا ہےاور انہوں نے ا پنی فلم ''ویرے دی ویڈنگ''کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

سوناکشی سنہا:

https://www.youtube.com/watch?v=dfsoIvVXQyg

اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا وزن ابتدا میں اتنا زیادہ تھا کہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ وہ فلموں میں بطورہیروئن آسکتی ہیں لیکن سوناکشی نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کرکے تمام لوگوں کے منہ بند کردئیے۔ سوناکشی متناسب جسم اور خوبصورت نظر آنے کے لیے اب بھی ورزش کرتی ہیں۔

کترینہ کیف:

https://www.youtube.com/watch?v=HdA9KHJ82Uk

بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، کترینہ کیف خود کو خوبصورت رکھنے کے لیے کئی کئی گھنٹے ورزش کرتی ہیں۔
Load Next Story