261 ارکان پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل

معطل ارکان میں کیپٹن (ر) صفدر، عائشہ گلالئی، فہمیدہ مرزا، سردار یوسف اور طلال چوہدری بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک October 16, 2017
اراکین کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں معطل کی گئی ہے، الیکشن کمیشن فوٹو : فائل

RAWALPINDI: الیکشن کمیشن نے 261 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں نوازشریف کے داماد کیپٹین صفدر اورعائشہ گلالئی سمیت 261 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 336 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 سینٹرز، 71 ایم این ایز، پنجاب اسمبلی کے 84 اراکین، سندھ اسمبلی کے 50، خیبرپختون خوا کے 38 اور بلوچستان کے 11 اراکین کی رکنیت معطل کی ہے۔ جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر، وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار یوسف، پی ٹی آئی کی عائشہ گلا لئی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری، سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، عبدالرحمان کانجو اور محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |