نگراں وزیراعظم کیلیے 8 نام دے چکے ہیںظفر اقبال جھگڑا

اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مشاورت مکمل کر لی،اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم معاملہ طے کرلیں گے

اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مشاورت مکمل کر لی،اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم معاملہ طے کرلیں گے فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے ناموں پر مسلم لیگ (ن) کے اندر مکمل اتفاق رائے ہے۔

8 نام نگراں وزیر اعظم کیلیے پہلے ہی حکومت کو دیے جا چکے ہیں۔قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت مکمل کر چکے ہیں۔




ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف حتمی دو نام وزیر اعظم کو جلد پیش کردیں گے۔اب یہ معاملہ قائد حزب اختلاف اور وزیر اعظم حتمی طے کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان 8 ناموں میں مرحوم قاضی حسین احمد کا نام بھی شامل تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story